(1)سنہری باتیں
انسان کا کردار ایسی مالا ہے، جس کی گرہ کھل جائے تو تمام موتی بکھر جاتے ہیں۔
زندگی کو غنیمت جانو، عنقریب تم سے چھین لی جائے گی۔
موت سے محبت کرو تو زندگی عطا کی جائے گی۔
مایوسی انسان کی سب سے بڑی دشمن ہے۔
تم رب تعالی کے آگے آنسوؤں کے ڈھیرلگاتے جاؤکوئی تواللہ تعالی کوپسندآئے گا۔
انسان کو ہمیشہ صبر کرنا چاہیئے
انسان کو اللہ کی رحمت سے کبھی بھی مایوس نھیں ھونا چاہیئے
وہ اللہ کو نہیں مانتا جو اللہ کے حکم کو نہیں مانتاعروج اس وقت کو کہتے ہیں جس کے بعد زوال شروع ہوتا ہے
ہم لوگ فرعون کی زندگی چاہتے ہیں اور موسی علیہ السلام کی عاقبت
موت سے زیادہ خوفناک شے سے موت کا ڈر ہےبچہ بیمار ہو تو ماں کو دعا مانگنے کا سلیقہ خود بخود آ جاتا ہے
اللہ کی رحمت سے انسان اس وقت مایوس ہوتا ہے جب وہ اپنے مستقبل سے مایوس ہو
انسانوں کے وسیع سمندر میں ہر شخص ایک جزیرے کی طرح تنہا ہے

No comments:
Post a Comment