Wednesday, 3 October 2018

سنہری باتیں(2)


(2)سنہری باتیں




میرے رِب سے مجھے بہت کچھ دیا اگر مجھے میرے اعمال کے مطابق ملتا ہے تو شاید میرے پاس کچھ بھی نہ ہوتا۔


تکبر شیطانی صفت ہے اگر تم اپنا تکبر توڑنا چاہتے ہو تو کسی غریب اور مفلس کو سلام کیا کرو۔


لمبی اُمیدودں سے دور رہا کرو کیونکہ وہ تمہارے پاس موجود نعمتوں‌کو حقیر بنا دیتا ہے۔


تمہاری نیت کی پیمائش اُس وقت ہوتی ہے جب تم کسی ایسے شخص کے ساتھ بھلائی کرو جو تمہیں‌کچھ نہ دے سکتا ہو۔


صبر کی دو صورتیں‌ہے ہیں‌جو نہ پسند ہے اُسے برداشت کرو جو پسند ہے اُس کا انتظار کرنا۔


اتنی محبت نہ کرو کہ آسا پاس سے بے خبر ہو جائو۔


دوسروں‌کے چراغوں‌سے روشنی ڈھونڈننے والے ہمیشہ اندھیروں میں‌ رہتے ہیں۔


پھولوں‌کی طلب کرو گے تو کانٹوں سے بھی واسطہ پڑے گا۔


زندگی میں‌کبھی کسی کو ایسا موقع مت دینا کہ وہ تمہارے چہرے سے ہنسی چھین لے ، یاد رکھو! دنیا تمہارے لیے ہے ہے تم دُنیا کے لیے نہیں۔


اگر منزل پر پہنچنے میں‌کوئی مشکل پیش نہ آئے تو ایک بار ضرور تسلی کر لو کہ کہیں‌تمہارا راستہ غلط تو نہیں۔

No comments:

Post a Comment