Wednesday, 3 October 2018

سنہری باتیں(3)


(3)سنہری باتیں



جو لوگ خود غرض ہوتے ہیں‌وہ کبھی اچھے دوست نہیں‌ہوتے۔



جو اپنے خلوص کی قسمیں کھاتے ہیں ‌اُن پر اعتماد نہ کرو۔



اچھے لوگوں‌کی ایک خوبی یہ بھی ہوتی ہے کہ انہیں‌یاد رکھنا نہیں پڑتا بلکہ وہ یاد رہ جاتے ہیں۔



اگر کسی کو کچھ دینا ہے تو اُسے اچھا وقت دو کیونکہ تم سب کچھ واپس لے سکتے ہو مگر کسی کو دیا ہوا اچھا وقت نہیں۔



دوستی کی حدود یہ ہیں‌کہ تمہارا دوست تمہاری شان اپنی شان سمجھے اور تمہارا عیب اپنا عیب سمجھے۔



جب دُعا اور کوشش سے بات نہ بنے تو فیصلہ اللہ پر چھوڑ دو کیونکہ اللہ تعالی اپنے بندوں کے بارے میں‌ بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔



کمزور ہے وہ شخص جو دوست نہ بنا سکے اور اُس سے بھی کمزور ہے وہ شخص جو بنا ہوا دوست کھو بیٹھے۔



گناہ سے توبہ کرنا واجب ہے مگر گناہ سے بچنا فرض ہے۔



توبہ کرنے سے بہتر ہے کہ گناہ کیا ہی نہ جائے۔



گناہ کسی نہ کسی صورت دل کو پریشان رکھتا ہے

No comments:

Post a Comment